جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

آسٹریا میں باحجاب مسلمان خاتون پر حملہ، دہشت گرد کہہ کر پکارا گیا

مسلمان خاتون

ویانا : مسلمان خاتون کو حجاب کے باعث دہشت گرد کہہ کر زد وکوب کرنے کا واقعہ سامنے آگیا۔

آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں بولاط نامی مسلمان خاتون کو بس اسٹینڈ پر ایک غیر مسلم مقامی خاتون نے حجاب کی وجہ سے نہ صرف دہشت گرد کہہ کر پکارا بلکہ انہیں زد وکوب بھی کیا۔

بولاط نے میڈیا کو بتایا کہ وہ خاتون مسلسل یہی کہے جارہی تھیں، میں اپنے وطن ترکی واپس چلی جاؤں کیوں کہ مجھ جیسی خاتون کا ویانا میں ہونا اچھا نہیں ہے، وہ مجھے دہشت گرد بھی کہتی رہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا کا آواز کی رفتار سے 5 گنا تیز ہائپرسونک میزائل کا تجربہ

انہوں نے کہا کہ میں حیران ہوں تعصب میں کوئی اتنا اندھا کیسے ہوسکتا ہے۔ میں ترکی سے نہیں ہوں بلکہ میری پیدائش یہیں کی ہے اور میں پلی بڑھی بھی اسی ملک میں ہوں، یہ میری سر زمین ہے۔ مسلم خاتون نے ہراساں کرنے والی خاتون کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں