جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بلوچستان میں کورونا کے مزید 128 نئے شکار، مجموعی تعداد 2 ہزار 820 ہوگئی

2 ہزار 820

کوئٹہ : بلوچستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 820 ہوگئی۔

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 128 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ 1 جان اور چلی گئی ہے۔

بلوچستان میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 ہزار 820 ہوگئی ہے، جس میں سے 38 افراد وائرس کو شکست دینے میں ناکام رہے۔ اب تک 524 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں کورونا وائرس نے مزید ایک ہزار 841 کو متاثر کرلیا

آپریشن منیجر میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹر ریاض احمد رئیسانی کا کہنا ہے کہ کورونا سے متاثرہ مریض 14 کے بجائے 20 دن بعد اپنا ٹیسٹ دوبارہ کروائیں۔ مرض کی علامات ہونا ضروری نہیں صحتیابی کا انحصار مریض کی قوت مدافعت پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئسولیشن کے 14 دن مکمل ہوتے ہی اگر مریض فورا اپنا ٹیسٹ دوبارہ کراتا ہے تو ٹیسٹ کے دوبارہ مثبت آنے کا خدشہ ہوتا ہے۔ مریض کم از کم 20 دن آئسولیشن میں گزارنے کے بعد اپنا ٹیسٹ کروائے۔

متعلقہ خبریں