جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

کینیڈا میں مسلم خاندان کے چار افراد کو گاڑی سے کچل کر قتل کردیا گیا

کینیڈا میں مسلم

ٹورنٹو : کینیڈا میں مسلم دشمنی کی انتہاء ہوگئی، ڈرائیور نے مسلم خاندان کے چار افراد کو گاڑی سے کچل دیا۔

کینیڈا کے صوبے اونٹیریو کے علاقے لندن میں ایک بیس سالہ نتانیل ویٹمن نامی متعصب ڈرائیور نے سڑک پر کھڑی پندرہ سالہ لڑکی اور دو خواتین سمیت مسلم خاندان کے چار افراد کو گاڑی سے کچل کر بے دردی سے قتل کردیا، جبکہ ایک بچے کو زخمی کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : کینیڈا کی پاکستانی مسافروں کے ملک میں آنے پر پابندی

کینیڈا امریکا اور یورپ میں اسلام فوبیا اور مُسلم دشمنی کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں۔ واقعے پر کینڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ مُسلم کمیونٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہماری کمیونٹی میں اسلامو فوبیا کیلئے کوئی جگہ نہیں۔ اس نفرت کو ہر صورت روکنا ہوگا۔ اسپتال میں زیر علاج زخمی بچے کی ہر ممکن مدد کریں گے۔

متعلقہ خبریں