جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

سرکاری افسر نے پائپ لائن میں رشوت کے پیسے چھپادئیے ، مگر پھر بھی پکڑاگیا۔

سرکاری افسر

بھارتی ریاست کرناٹک میں سرکاری افسر کے گھرکی پائپ لائن سے کرنسی نوٹوں کی بڑی تعداد برآمد کرلی گئی۔

میڈیا کے مطابق کرناٹک میں اینٹی کرپشن بیورو کےحکام نے پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کے انجینئرکے گھرچھاپا مارا توپائپ لائن سے پانی کی جگہ کرنسی نوٹ نکل آئے۔

اینٹی کرپشن بیورو کے اس چھاپے میں25لاکھ روپے کیش کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں سونا بھی برآمد کیا گیا۔

کرنسی نوٹ پائپ لائن میں چھپانے کی اطلاع پراینٹی کرپشن بیورو کےحکام نے پلمبرکی مدد سے پائپ لائن سے نوٹ برآمد کئے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا اڑنے والے ڈائنوسار واپس آگئے؟ ویڈیو دیکھیں

پانی کی یہ پائپ لائن خصوصی طورپرنوٹ چھپانے کے لئے ہی بنائی گئی تھی۔

بھارت میں  سرکاری افسر وں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے اوراب تک متعدد سرکاری افسروں کیخلاف کارروائی کی جاچکی ہے۔

متعلقہ خبریں