جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

کراچی میں 36 اعشاریہ 6 فیصد آبادی نے ویکسین لگوالی

کراچی

کراچی: ویکسینیشن کا سلسلہ جاری ہے، کراچی کا ضلع جنوبی ویکسین لگوانے میں سرفہرست جبکہ ضلع غربی سب سے آخر میں ہے۔

ضلع جنوبی میں 72 عشاریہ 4 فیصد افراد ویکسین لگوا چکے ہیں، جبکہ ضلع غربی میں ویکسین لگوانے کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں 4 کروڑ افراد نے ویکسین لگوالی

ضلع غربی میں صرف 13 عشاریہ 34 فیصد افراد نے ویکسین لگوائی ہے، ضلع شرقی میں 70 عشاریہ 5 فیصد افراد، ضلع کورنگی میں 34 عشاریہ 46 فیصد جبکہ ضلع وسطی میں 24 فیصد افراد نے ویکسین لگوائی ہے۔

مجموعی طور پر کراچی کی 36 عشاریہ 6 فیصد آبادی نے ویکسین لگوالی ہے۔

متعلقہ خبریں