جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی میں سابقہ شوہر نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا

سابقہ شوہر نے

کراچی : گلستان جوہر میں خاتون پر سابقہ شوہر نے تیزاب پھینک دیا۔

ایک اور حوا کی بیٹی سابق شوہر کی درندگی کا شکار بن گئی، گلستان جوہر میں کامران چورنگی کے قریب خاتون پر سابقہ شوہر نے تیزاب پھینک دیا، تیزاب سے خاتون کے ہاتھ اور کمر جھلس گئی، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شوہر نے بیوی پر غیر مردوں کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے پر تیزاب پھینک دیا

پولیس کے مطابق سارہ نامی خاتون کی ملک صابر سے 9 سال قبل شادی ہوئی تھی۔ ایک سال قبل شوہر سے علیحدہ ہوئی اور خلع دائر کی۔ آج کام پر جاتے ہوئے موٹرسائیکل پر سوار شوہر آیا۔ خاتون پر تیزاب پھینک کر ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے خاتون زیادہ جھلسنے سے بچ گئی۔ ملک صابر کی گرفتاری کے لیے ٹیم روانہ کردی ہے۔

متعلقہ خبریں