جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کشمور میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر بم حملہ، بیوی جاں بحق، میاں زخمی

کشمور میں

کشمور : پسند کی شادی کرنے والے نئے شادی شدہ جوڑے پر ریموٹ کنٹرول بم کیا گیا، جس کے نتیجے میں بیوی جاں بحق ہوگئی۔

کشمور کے تھانے بخشاپور حدود گاؤں بڈھو خان بنگوار میں گھر میں ریموٹ کنٹرول بم چار پائی کے نیچے رکھا گیا، جس کے پھٹنے سے میاں زخمی زاہد علی بنگوار اور بیوی مسمات زبیداں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں : کوہاٹ میں شوہر، بیوی اور بچی کو قتل کردیا گیا

بم دھماکہ کے بعد ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ اطلاع پر تھانہ حدود کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور خاتون کی لاش اور زخمی کو سول اسپتال منتقل کرا دیا۔

ایس ایچ او بخشاپور حسین علی شاھانی کے مطابق زاہد علی بنگوار اور مسمات زبیداں بروھی نے چھ ماہ قبل کورٹ میرج کیا تھا، جس کے بعد لڑکی کی ورثاء جوڑے کو مسلسل مارنے کی دھمکیاں دے رہے تھے، آج انہوں نے گھر پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کردیا۔

متعلقہ خبریں