جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح کم ہو کر 8.7 فیصد ہوگئی

مثبت کیسز کی شرح

پشاور : خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کی روز بہ روز بگڑتی صورتحال اب بہتر ہونا شروع ہوگئی ہے، صوبے میں مثبت کیسز کی شرح کم ہو کر 8.7 فیصد تک آگئی۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبے کے اسپتالوں میں داخل مریضوں کی تعداد بھی گھٹنا شروع ہوگئی ہے۔ گزشتہ 7 روز کے دوران مثبت کیسز کی سب سے زیادہ شرح بونیر میں 28 فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیں : ملک میں کورونا وائرس سے مزید 161 افراد زندگی سے محروم

صوبائی دارالحکومت پشاور، مردان اور ملاکنڈ سمیت 6 اضلاع میں مُثبت کیسز کی شرح 15 سے 17 فیصد تک رہی۔ فعال کیسز کی تعداد بھی 11 ہزار 640 رہ گئی۔

صوبے کے مختلف اسپتالوں میں مجموعی طور پر کورونا کے 1 ہزار 198 مریض داخل ہیں۔ اسپتالوں میں داخل مریضوں میں 77 مریض وینٹی لیٹرز پر اور 168 آئی سی یوز میں زیر علاج ہیں۔

متعلقہ خبریں