جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سال کردی گئی

60 سال

پشاور : سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 60 سال کرنے کا آرڈیننس نافذ ہوگیا۔

خیبر پختونخوا میں گورنر خیبر پختون خواہ انجنیئر شاہ فرمان کے دستخط کے بعد سرکاری ملازمین کی مدت ریٹائرمنٹ 60 سال تک کا سول سرونٹس (ترمیمی) آرڈیننس نافذ ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان کے سرکاری افسران پر اسلام آباد اور پنجاب کا سفر کرنے پر پابندی

محکمہ قانون خیبرپختونخوا نے آرڈیننس مرتب کر کے منظوری کے لئے گورنر خیبر پختون کو ارسال کیا تھا۔ آرڈیننس کی رو سے صوبہ کے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر تریسٹھ کے بجائے ساٹھ سال ہو گی۔

آرڈیننس کے اجراء کا مقصد اس فیصلے کو قانونی شکل دینا ہے۔ صوبے کےتمام سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر کی حد واپس ساٹھ سال ہوگئی ہے، جس کی منظوری صوبائی کابینہ بھی دے چکی ہے۔

متعلقہ خبریں