جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

کے پی کے میں کورونا سے مزید 2 ڈاکٹرز انتقال کرگئے، تعداد 31 ہوگئی

ڈاکٹر

پشاور: کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز بھی کورونا کا شکار ہوگئے، خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے مزید 2 ڈاکٹر زجان کی بازی ہار گئے۔

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے وار جاری ہے اور کورونا کے باعث صوبے میں مزید دو ڈاکٹرز جان کی بازی ہار گئے جن میں ڈاکٹر حسن شہزاد اور پروفیسر ڈاکٹر الماس بیگم آفریدی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں کورونا سے 176 ڈاکٹرز انتقال کرگئے

پروانشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق کورونا وائرس سے اب تک خیبرپختونخوا 31 ڈاکٹرز جان کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ چار نرسز، 8 پیرا میڈیکس اور 7دیگر ہیلتھ اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔

پروانشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز اور دیگر ہیلتھ ملازمین کو تا حال شہدا پیکج نہیں دیا گیا جبکہ رسک الاؤنس سے بھی محروم ہیں۔

متعلقہ خبریں