جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

لیبیا میں صدارتی انتخابات، 90 سے زائد امیدوار میدان میں آگئے

90 سے

ٹریپولی : لیبیا میں صدارتی انتخابات کے لیئے 90 سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔

لیبیا میں صدارتی انتخابات کے لیئے مہم زور و شور سے جاری ہے۔ اعلیٰ قومی انتخابی کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : داعش کو شام اور لیبیا سے افغانستان پہنچایا جا رہا ہے : روس

صدارتی کرسی پر بیٹھنے کے لیئے 90 سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ انتخابی کمیشن آج امیدواروں کی حتمی تعداد کا اعلان کرے گا۔

کاغذات نامزدگی جمع کرانے والی اہم شخصیات میں لیبیا کے سابق سربراہ کرنل معمر قذافی کا بیٹا سیف الاسلام قذافی ہیں۔

متعلقہ خبریں