جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

حلقہ این اے 249 میں ضمنی انتخاب کا میدان سج گیا، امیدواروں میں کانٹے کے مقابلے کا امکان

ضمنی انتخاب کا

کراچی : قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 پر ضمنی انتخاب آج ہورہا ہے، ووٹنگ کا عمل صبح نو بجے سے شام بجے تک ہوگا۔

وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنماء فیصل واؤڈا کی جانب سے استعفے کے بعد خالی ہونے والے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 پر ضمنی انتخاب کا معرکہ آج سج گیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 276 ہے، جس میں تمام پولنگ اسٹیشن حساس ہیں، 67 پولنگ اسٹیشن کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ حلقے میں پولنگ بوتھ کی تعداد 796 ہے۔

یہ بھی پڑھیں : این اے 249 : مسلم لیگ ن کا پیپلز پارٹی پر حلقہ انتخاب میں ہنگامہ کرنے کی سازش کا الزام

3 ضمنی انتخابات میں 30 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ لاکھ 39 ہزار 5 سو 91 میں سے 2 لاکھ ایک ہزار 56 مرد اور ایک لاکھ 37 ہزار 9 سو 35 خواتین رجسٹرڈ ووٹرز اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے قادر خان مندوخیل، ایم کیو ایم کی جانب سے حافظ محمد مرسلین، پی ٹی آئی کی جانب سے امجد اقبال آفریدی، مسلم لیگ ن کی طرف سے مفتاح اسماعیل اور پاک سر زمین پارٹی کی جانب سے چئیرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال ضمنی انتخاب میں مقابلہ کریں گے۔

این اے 249 کی حدود میں آنے والے دو اضلاع کیماڑی اور غربی میں آج عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں