جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

نائیجیریا میں مسلح افراد نے پولیس چیف سمیت آٹھ افراد کو ہلاک کر دیا

پولیس چیف سمیت

وسطی نائیجیریا میں مسلح افراد نے 25 فروری کو ہونے والے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات سے قبل تازہ ترین تشدد میں ایک ڈویژنل پولیس چیف سمیت آٹھ افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔

ریاستی پولیس کی ترجمان نے کہا کہ بینو ریاست میں پولیس کو ایک تکلیف دہ صورتحال کا سامنا ہوا، جب مسلح افراد نے روڈ بلاک کر دیا۔ ٹاؤن کے ڈویژنل پولیس چیف ، مامود ابوبکر نے ایک ٹیم کی قیادت کی، جہاں ان کا مقابلہ مسلح گروہ سے ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : مسلح افراد نے جنوبی نائیجیریا کے ٹرین اسٹیشن سے 32 افراد کو اغواء کر لیا

ٹیم کی قیادت کرنے والے ڈی پی او ( ڈویژنل پولیس چیف ) کو گولی لگنے سے زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال لے جایا گیا، وہاں ان کی موت ہوگئی۔ دو دیگر پولیس افسران کو بھی گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ جب مسلح افراد پیچھے ہٹے تو انہوں نے قریبی گاؤں میں دو بچوں اور تین خواتین کو قتل کر دیا۔ مجموعی طور پر پولیس چیف سمیت آٹھ افراد ہلاک ہوئے۔

متعلقہ خبریں