جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبر

پاکستان میں کورونا نے مزید 13 افراد سے زندگی چھین لی

مزید 13 افراد

اسلام آباد : کورونا وائرس کے باعث مزید 13 افراد انتقال کرگئے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 13 افراد جاں بحق ہوگئے، 32 ہزار 465 ٹیسٹ کے نتیجوں میں وباء میں مبتلاء مزید 641 مریض سامنے آگئے، 805 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوکر گھروں کو چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : مظفرآباد اور کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی تعداد زیادہ ہے : اسد عمر

کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہزار 638 اور کورونا مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 22 ہزار 452 ہوگئی ہے۔ اب تک 3 لاکھ 6 ہزار 640 مریض کورونا سے صحت یاب ہوگئے، جبکہ کورونا ٹیسٹ کی مجموعی تعداد 40 لاکھ 41 ہزار 962 ہوگئی ہے۔ ملک میں کورونا ایکٹو مریضوں کی تعداد 9 ہزار 174 رہ گئی۔

متعلقہ خبریں