جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پنڈ دادنخان میں بارش کا پانی گھروں اور دکانوں میں داخل، معمولات زندگی مفلوج

پنڈ دادنخان

پنڈ دادنخان : مختلف علاقوں کے گھروں اور دکانوں میں بارش کا پانی داخل ہوگیا، جس کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوگئے۔

پنڈ دادنخان میں تیز بارش سے تحصیل کے برساتی نالے بپھر گئے، ناقص نکاسی آب کے نظام کے باعث متعدد علاقوں میں پانی داخل ہو گیا۔ پہاڑی نالوں سے آنے والے پانی کے باعث دھریالہ جالپ تا غریب وال اور پنڈدادنخان تا کھیوڑہ روڈ مکمل بند ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی خاتون کی پاکستانی شہریت نہ ملنے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست

کوٹ کلاں، نئی آبادی اسلامیہ اسکول، عالم شاہ، خیر شاہ محلے سمیت مختلف علاقوں کے گھروں اور دکانوں میں پانی داخل ہوگیا، جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

بارش سے شہر بھر کی متعدد سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں۔ کھیوڑہ ریحان کالونی، راجہ کھیت سوڈی گجر کو جانے والے راستوں پر پانی کھڑا ہوگیا۔ بارشی پانی سڑکوں پر آجانے سے ٹریفک کئی گھنٹے سے جام ہونے لگا ہے۔

متعلقہ خبریں