جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پی ایس ایل 6 میں بابر اعظم اور شرجیل خان نے تاریخ رقم کردی

بابر

کراچی: پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے چھٹے میچ میں بابر اعظم اور شرجیل خان نے تاریخ رقم کردی۔ دونوں بیٹسمینوں نے پی ایس ایل کی تاریخ کی سب سے بڑی شراکت قائم کی۔

پی ایس ایل چھ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں کراچی کنگز کی جانب سے دونوں کھلاڑی اوپنرز آئے اور وکٹ پر رک گئے۔

دونوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 176 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی، اس سے قبل ایونٹ میں سب سے بڑی پارٹنر شپ کا ریکارڈ بھی کراچی کنگز کے بابر اعظم اور لیام لِونگ سٹن کے پاس تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم پی ایس ایل کے ٹاپ اسکور بن گئے

دونوں نے نے 2019 کے ایونٹ میں ملتان سلطانز کے خلاف 157 رنز کی پارٹنرشپ بنائی تھی۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل میں اب تک پانچ مرتبہ 150 یا اس سے زائد کی پارٹنرشپ قائم ہوئی ہے جس میں سے بابر اعظم اور شرجیل خان تین تین پارٹنرشپ کا حصہ رہے۔

متعلقہ خبریں