جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

کوے کی ذہانت بندروں کے برابر ہے، تحقیق

کوؤں

بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق اوسنابرک یونیورسٹی کے سائنسدانوں اور برلن میں میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ برائے سائنسی ریسرچ کی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کوے کسی حد تک بڑے بندروں کی طرح ذہین ہوتے ہیں

 

کوؤں کی جسمانی اور معاشرتی صلاحیتوں کا موازنہ بندروں کی بڑی نسل اورنگٹن سے کیا جاتا ہے۔ تحقیق میں ثابت ہوا کہ چار ماہ کے کوے کی پہچاننے کی صلاحیت بالغ بندر کی طرح ہوتی ہے۔

سائنٹفک ریسرچ میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق 4 ماہ کے کوے میں پہچاننے کی وہ تمام صلاحیتیں پائی جاتی ہیں جو ایک بالغ بندر میں ہوتی ہیں۔

بندروں کے لیے تیار کیے گئے ایک تجرباتی ٹیسٹ کو پرندوں پر آزمایا، اس ٹیسٹ میں میٹھے ٹکڑے کو ایک گلاس کے نیچے چھپا کر اس کے ساتھ رکھے گلاسوں کے ساتھ اس کی جگہ بدل دی جاتی تھی۔

 

اس سے یہ اندازہ لگانا تھا کہ کوا ٹکڑے والے گلاس کی پہچان رکھ سکتا ہے یا نہیں، یہ ٹیسٹ 3 کارڈ والے کھیل کی طرح تھا۔ حیران کن طور پر کوے نے ٹکڑے والے گلاس کی پہچان رکھی اور اپنی چونچ سے اس کو گرا دیا۔
یہ تحقیق 8 کوؤں پر کی گئی جن کی عمریں 4، 8، 12 اور 16 ماہ تھیں۔

متعلقہ خبریں