جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

امریکی اقدامات کا جواب، روس نے اعلیٰ امریکی عہدیداروں پر پابندی لگادی

اعلیٰ امریکی

ماسکو : امریکہ کی طرف سے روس پر پابندیاں لگانے کے ردعمل میں روس نے بھی اعلیٰ امریکی عہدیداروں پر پابندیاں لگا دی ہیں۔

روس نے امریکہ کی جانب سے روسی سفارت کاروں کو ملک سے بے دخل کرنے کے جواب میں اعلیٰ امریکی عہدیدار اٹارنی جنرل میرک جیرالڈ، جو بائیڈن کی چیف ڈومیسٹک پالیسی ایڈوائزر سوسن رائس اور ایف بی آئی کے چیف کرسٹوفر رے کے روس میں داخل ہونے پر پابندی لگادی۔

روس کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ غیرمعمولی نوعیت کی کشیدگی کی وجہ سے وہ یہ نام ظاہر کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کی روس پر اقتصادی پابندیاں، دس سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم

روسی صدر کے خارجہ پالیسی کے مشیر یوری اوشاکوؤ نے تجویز دی ہے کہ امریکی سفارت کار جان سولیوان واشنگٹن جائیں اور حکام سے سنجیدگی کے ساتھ مشورہ کریں۔

امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے روس کے اس عمل کو کشیدگی بڑھانے والا اور قابل افسوس قرار دیتے ہوئے کہا کہ کشیدگی کو بڑھانا ہمارے مفاد میں نہیں ہے، لیکن ہم روس کو جواب دینے کا حق رکھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں