جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 762 کیسز، مجموعی تعداد 21 ہزار 645 ہوگئی

مزید 762

کراچی : سندھ میں کورونا وائرس سے مزید 762 افراد میں مرض کی تصدیق کردی گئی ہے۔

سندھ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4 ہزار 336 ٹیسٹ کیئے گئے، جن میں سے 762 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ 14 مریض انتقال کرگئے ہیں۔ 155 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ مزید 198 مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو چلے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : بلوچستان میں مزید 124 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص

صوبے بھر میں اب تک 1 لاکھ 53 ہزار 902 ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 21 ہزار 645 افراد متاثر نکلے ہیں۔ جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 354 اور صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 7 ہزار 213 ہوگئی ہے۔

اس وقت سندھ میں کورونا کے 14 ہزار 78 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 12 ہزار 424 افراد گھروں میں، 794 مریض آئیسولیشن سینٹرز میں اور 860 افراد اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

نئے آنے والے کیسز میں سے 618 کا تعلق شہر قائد کراچی سے ہے۔

متعلقہ خبریں