جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

یورپ کے بعض ممالک میں ‘‘شینگین’’ عملی طور پر معطل

عملی طور پر معطل

برسلز : وباء کی نئی لہر کے خطرے باعث یورپی یونین ممالک نے سمجھوتہ کو عملی طور پر معطل کردیا۔

یورپی یونین کی ہدایات کے باجود یورپ کے بعض ممالک نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیئے داخلے و خروج کو وسیع پیمانے پر بند کرنا شروع کر دیا، یوں آزادانہ سیاحت کا سمجھوتہ شینگین عملی طور پر معطل ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں : دو امریکی ریاستوں میں کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

کووِڈ۔19 کی تبدیل شدہ اور زیادہ خطرناک قسم کی وجہ سے وباء کی نئی لہر کے خطرے کی وجہ سے جرمنی، بیلجئیم، ڈنمارک، فن لینڈ، سویڈن اور ہنگری حفاظتی تدابیر کو سخت کر رہے ہیں۔

یورپی یونین نے گذشتہ ہفتے ان ممالک کو مراسلے روانہ کئے اور آزادانہ نقل و حرکت میں رکاوٹ نہ بننے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ خبریں