کراچی: انٹر بینک میں روپے کی قدر میں 6 روپے 70 پیسے کی بڑی گراوٹ نظر آرہی ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 269 روپے 30 پیسے کی نئی ریکارڈ سطح پر جا پہنچا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے بڑھ کر 272 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں : مشکل میں مبتلا معیشت کیلئے آئی ایم ایف سے تاحال مثبت پیغام نہ آسکا
3 دن میں انٹر بینک میں ڈالر 39 اور اوپن مارکیٹ میں 30 روپے مہنگا ہوچکا ہے، جس کے باعث مہنگائی میں ہوشربا اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔