جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

حلقہ این اے 249 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا معاملہ، الیکشن کمیشن نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

الیکشن کمیشن

کراچی: حلقہ این اے 249 میں دوبارہ گنتی کے معاملے پر مفتاح اسماعیل کی جانب سے انتخابات کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

کراچی کے حلقہ این اے 249 میں دوبارہ گنتی کے لیے ڈسٹرکٹ ریٹرنگ افیسر سید ندیم حیدر کی سر براہی میں 5 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے
کمیٹی میں ریجنل الیکشن کمشنر حیدرآباد سائیں بخش چنڑ نگران ہوں گے جبکہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر غربی حامد حسین، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کورنگی سجاد خٹک، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر وسطی محمد یوسف معاونت شامل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کی درخواست منظور، این اے 249 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم

حلقے کے تمام 30 امیدواروں کو کی الیکشن کمیشن کیمپ آفس میں طلب کیا گیا ہے، امیداروں میں 12 سیاسی جماعتوں کے جبکہ 18 آزاد امیدوار شامل ہیں ایک دن میں 30سے 35 پولنگ اسٹیشنز کی گنتی کا عمل کیا جائے گا۔

گنتی کے عمل میں فارم 45 اور 47 میں درج ووٹوں کے تناسب کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی، این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں 16 ہزار 156 ووٹوں سے کامیاب

29 اپریل کو حلقہ این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل 16156 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے جبکہ (ن) لیگ کے مفتاح اسماعیل 15473 ووٹ لے کر 683 ووٹوں کے معمولی فرق سے دوسرے نمبر پر رہے۔

متعلقہ خبریں