جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

شہدائے کربلا کی یاد میں کراچی سمیت ملک بھر میں آج نو محرم الحرام کے جلوس برآمد ہوں گے

شہدائے کربلا کی یاد

کراچی : شہدائے کربلا کی یاد میں کراچی سمیت ملک بھر میں آج نو محرم الحرام کے جلوس برآمد ہوں گے۔

کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک بھر میں نو محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، عزادار شہدائے کربلا کی یاد میں سوگ منائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی: آٹھ محرم کا مرکزی جلوس مخصوص راستوں سے ہوتا ہوا اختتام پذیر ہوگیا

جلوس کے راستوں پر دودھ اور شربت کی سبیلوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات ہیں۔ جلوس کے راستوں اور قریبی علاقوں میں موبائل فون سروس بند رہے گی۔

متعلقہ خبریں