جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

سابق ادوار میں سیاست کو کرپشن سے آلودہ کیا گیا : وزیر اعلیٰ پنجاب

سابق ادوار میں سیاست

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ سابق ادوار میں قومی وسائل کو لوٹا گیا، سیاست کو کرپشن سے آلودہ کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جاری بیان میں کہا ہےکہ کرپشن پاکستان کا سب سے بڑا المیہ ہے۔ کرپشن کرنے والے ملک و قوم کے مجرم ہیں۔ سابق ادوار میں سیاست کو کرپشن سے آلودہ کیا گیا۔ ماضی میں بے دردی سے قومی وسائل کو لوٹا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : براڈ شیٹ نے حکمران اشرافیہ کی کرپشن اور منی لانڈرنگ بے نقاب کردی : وزیر اعظم

انہوں نے کہا کہ سیاست کو ذاتی کمائی کا ذریعہ بنانا 22 کروڑ عوام کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے۔ کرپشن کے مضر اثرات سے پورا معاشرہ تباہ ہوتا ہے۔ ماضی میں کرپشن نہ کی جاتی تو پاکستان کا شمارآج ترقی یافتہ ممالک میں ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے ذریعے معاشرے کو تباہ کرنے والوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔ وزیراعظم کرپشن سے پاک نئے پاکستان کیلئے انتھک محنت کررہے ہیں۔ قوم اس نیک مقصد میں جرات مند لیڈر عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

متعلقہ خبریں