جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ماضی میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا کلچر بنایا گیا: شبلی فراز

شبلی

اسلام آباد: شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ماضی میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا کلچر بنایا گیا، ریاست کو پریشر میں لانا مافیا کا کام ہے۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز کا اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا مشکور ہوں کہ دوبارہ خدمت کا موقع دیا، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی اہم ترین وزارت ہے، بدقسمتی سے گزشتہ حکومتوں میں ٹیکنالوجی کی وزارت میں کوئی کام نہیں ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شوکت ترین اور شبلی فراز نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا

شبلی فراز کا کہنا ہے کہ اس وزارت کی مزید ترقی کے لیے کام کروں گا، ماضی میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا کلچر بنایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ ہونا چاہیے، ریاست کو پریشر میں لانا مافیا کا کام ہے۔

متعلقہ خبریں