جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں پاکستان عوامی تحریک کو بریت کی درخواستوں پر دلائل کے لیے آخری موقع

عوامی تحریک

اسلام آباد : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں پاکستان عوامی تحریک کو بریت کی درخواستوں پر دلائل کے لیے آخری موقع دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے کی۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی وی، پارلیمنٹ حملہ کیس، تمام ملزمان کا ریکارڈ طلب

عدالت نے پاکستان عوامی تحریک کو بریت کی درخواستوں پر دلائل کے لیے آخری موقع دے دیا، دلائل مکمل ہونے پر وزیر اعظم عمران خان سمیت دیگر ملزمان کی بریت کا فیصلہ ہوگا، کیس کی سماعت 18 اگست تک ملتوی کردی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں