جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پی ٹی آئی حکومت کے اڑھائی سال میں کمر توڑ مہنگائی، اعداد و شمار جاری

اڑھائی سال

اسلام آباد : تحریک انصاف کی حکومت کے اڑھائی سال عوام پر کافی بھاری ثابت ہوئے۔ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو ایسے پر لگے کہ عام عوام کی پہنچ سے دور ہی ہوگئیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق اڑھائی سال میں چینی اوسط 38 روپے فی کلو مہنگی ہوئی۔ اگست 2018 میں چینی کی اوسط قیمت 55 روپے 59 پیسے فی کلو تھی، جو اب 93 روپے 59 پیسے فی کلو ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کے لوگ یہ سوچنے میں حق بجانب ہیں کہ ان کے ساتھ دھوکا ہوا : راجہ پرویز اشرف

گڑ 45 روپے 61 پیسے، آٹے کا 20 کلو تھیلا 199 روپے، اڑھائی کلو گھی کا ڈبہ 265 روپے، دال ماش 106 روپے 94 پیسے، دال مسور 42 روپے 30 پیسے، دودھ 19 روپے 72 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کی دستاویزات میں بتایا گیا کہ دہی 19 روپے 87 پیسے فی کلو، انڈے 50 روپے 38 پیسے فی درجن، چاول 14 روپے 55 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے۔ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 37 روپے مہنگا ہوا۔

متعلقہ خبریں