جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

حکومت نے دو سالوں میں 4.5 ٹریلین روپے کا قرضہ حاصل کیا : وزارت خزانہ

4.5 ٹریلین

اسلام آباد : وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے 4.5 ٹریلین روپے کے اندرونی قرضہ جات حاصل کیئے۔

سینیٹ اجلاس میں وزارت خزانہ کی جانب سے تحریری جواب جمع کروا دیا گیا ہے۔ تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ 2018 سے 2020 کے دوران حکومت نے قومی مالیاتی اداروں سے 4.5 ٹریلین روپے کے اندرونی قرضہ جات حاصل کیئے۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت ناکام، رواں مالی سال کے دوران گردشی قرضے میں 156 ارب روپے کا اضافہ

حکومت نے شیڈیولڈ بینکوں سے 1.8 کھرب اور اسٹیٹ بینک سے 3.6 ٹریلین روپے قرض لیا۔ گزشتہ دو سالوں کے دوران بین الاقومی مالیاتی اداروں سے 5 ارب ڈالرز کا قرضہ لیا گیا۔

جواب کے مطابق گزشتہ دو سالوں کے دوران 16.4 ارب ڈالرز کے بیرونی قرضے واپس کیے گئے۔ گزشتہ دو سالوں کے دوران 19.9 ٹریلین روپے کے اندرونی قرضے واپس کیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں