جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

کورونا کے پیش نظر سندھ حکومت کا پاک فوج کی خدمات کیلئے وزارت داخلہ کو خط

پاک فوج سندھ

کراچی: سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر پاک فوج کی خدمات کے لیے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا۔

سندھ حکومت نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے وفاق سے صوبے میں فوج تعینات کرنے کی درخواست کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ایس او پیز : اسلام آباد میں پاک فوج نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

حکومت سندھ نے وفاقی وزارت داخلہ کو خط ارسال کیا ہے جس میں آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت سول ایڈمنسٹریشن کی مدد کے لیے افواج پاکستان کو تعینات کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں