جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

ایک اور پارک کا افتتاح، حافظ الرحمن کو مرتضیٰ وہاب فوبیا ہوگیا : ایڈمنسٹریٹر کراچی

مرتضیٰ

کراچی : ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کلفٹن کے علاقے بوٹ بیسن میں واجد شمس الحسن فیملی پارک کا افتتاح کردیا۔

واجد شمس الحسن پارک میں بچوں کے لئے جھولے لگائے گئے ہیں۔ باسکٹ بال کی سہولت بھی دستیاب ہے۔ فیملی پارک میں واکنگ ٹریک بنایا گیا ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ کے ایم سی کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں درجنوں پارکس قائم کئے جاچکے ہیں۔ ہمیں اس شہر کو اون کرنا ہے۔ صاف ستھرا رکھنا اور درخت و پودے لگانا ہماری ذمہ داری ہے۔ شہری پارکس کو اپنا سمجھیں۔ کسی اضافی فنڈنگ کے بغیر درجنوں پارکس بحال کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پیپلز پارٹی نے من مانی سے کراچی تباہ کیا، کروڑوں روپے لوٹے جارہے ہیں : حافظ نعیم

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے اپنی ہار ابھی سے تسلیم کرلی ہے۔ حافظ الرحمن کو مرتضیٰ وہاب فوبیا ہوگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے ماضی کے تجربات کی بنیاد پر کہا کچھ نہیں ہونے والا ہے۔ پی ٹی آئی نے ہمیشہ یوٹرن لیا ہے۔ خان صاحب نے سوچے سمجھے بغیر اسمبلیوں سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا۔

متعلقہ خبریں