جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

10 سے زائد مسلح ملزمان کی اسٹیٹ ایجنسی میں واردات، لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

10 سے زائد مسلح

کراچی : ملزمان کو ٹولیوں کی شکل میں لوٹ مار کرنے لگے، 10 سے زائد مسلح ملزمان اسٹیٹ ایجنسی سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

گزری پنجاب کالونی کے قریب اسٹیٹ ایجنسی میں 10 سے زائد مسلح ملزمان دھاوا بول دیا، ملزمان نے ایجنسی میں بیٹھے ہوئے افراد سے لوٹ مار کی۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی ایم کے رہنماء منظور پشتین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ملزمان اسٹیٹ ایجنسی کی دراز توڑ کر دو لاکھ اسی ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ لوٹ مار کی حاصل سی سی ٹی وی فوٹیج کے فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 8 سے 10 مسلح ملزمان لوٹ مار کر رہے ہیں۔

ملزمان نے اسلحے کے زور پر اطراف کے لوگوں کو بھی یرغمال بنایا ہوا ہے۔ علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ واردات کی اطلاع 15 پر دی گئی، جس کے باوجود پولیس تاخیر سے پہنچی۔

مسلح ملزمان کار اور موٹرسائیکلوں پر فرار ہوئے۔ فوٹیج میں ملزمان کو اسلحے سے لوگوں کو ڈراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ لوٹ مار کی واردات پیر کی شب حق فرید اسٹیٹ ایجنسی میں پیش آئی۔ واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا جاسکا۔

متعلقہ خبریں