جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

کورونا کیسز میں اضافہ؛ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ 16 مارچ تک بند

بند

اسلام آباد: کورونا کیسز میں اضافے کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو سولہ مارچ تک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ 16 مارچ تک بند کردیا گیا ہے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ بند رہنے کے دوران قومی اسمبلی میں اسپرے کیا جائے گا۔

قومی اسمبلی کا آئی آر اور آئی ٹی شعبہ ضروری کاموں کے لئے کھلا رہے گا، ملازمین کی نصف تعداد دفتر آئے گی۔ ملازمین کے لئے ماسک پہننا لازمی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں کورونا میں مبتلاء مزید 9 افراد جاں بحق

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ملازمین ایک دوسرے سے ہاتھ ملائیں گے نہ ہی گلے ملیں گے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی ٹرانسپورٹ سروس بھی تاحکم ثانی معطل کردی گئی ہے، قومی اسمبلی کا عملہ گھر سے آن لائن کام کرے گا اور فون پر رابطے میں رہے گا۔

متعلقہ خبریں