جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

عوام کے ساتھ ہوں، فیصلے کی تائید نہیں کر سکتی : مریم نواز

فیصلے کی

لاہور : لیگی رہنماء کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے اس فیصلے کی سخت مخالفت کی اور میٹنگ چھوڑ کر چلے گئے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی میڈیا پر ٹوئٹس کے جواب میں کہا کہ میں عوام کے ساتھ کھڑی ہوں، اس فیصلے کی تائید نہیں کر سکتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 6 روپے سے زائد کا اضافہ

ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے بتایا کہ نواز شریف نے اس فیصلے کی سخت مخالفت کی اور یہاں تک کہ دیا کہ میں مزید ایک پیسے کا بوجھ عوام پر نہیں ڈال سکتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے کہا کہ اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تو میں اس فیصلے میں شامل نہیں ہوں اور میٹنگ چھوڑ کر چلے گئے۔

متعلقہ خبریں