جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 6 روپے سے زائد کا اضافہ

فی لیٹر 6 روپے

اسلام آباد : حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے سے زائد کا بم گرا دیا گیا۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 72 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 43 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھانجی کی پیدائش پر ماموں خوشی سے نہال، مفت پیٹرول بانٹنے کا اعلان

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 51 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 67 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔

پٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 233 روپے 91 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 244 روپے 44 پیسے، مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 199 روپے 40 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 191 روپے 75 پیسے ہوگئی۔

متعلقہ خبریں