جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وفاقی ادارہ شماریات : مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ

بڑی صنعتوں

اسلام آباد : وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے صنعتوں کی پیداوار کے اعداد و شمار جاری کر دیے گئے۔ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

وفاقی ادارہ شماریات نے صنعتوں کی پیداوار کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔ مالی سال کہ پہلی سہ ماہی میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق دسمبر میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 9 اعشاریہ 66 فیصد اضافہ جبکہ نومبر میں 16 اعشاریہ 4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : گاڑیوں کی فروخت میں کمی، آٹو سیکٹر مشکلات کا شکار

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق پیپر اینڈ بورڈ ٹیکسٹائل سیکٹر مشروبات فارما سیکٹر کی پیداوار میں 2 اعشاریہ 83 فیصد اضافہ خوراک اور مشروبات سیکٹر میں 41 اعشاریہ 57 فیصد اضافہ ہوا۔ چمڑے کی صنعت میں 16 اعشاریہ 1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

الیکٹرونکس کی صنعت میں 15 اعشاریہ 5 فیصد اضافہ ہوا۔ آٹو سیکٹر کی پیداوار میں نمایاں 28 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ انجیئرنگ پروڈکٹس کی پیداوار میں 10 فیصد کمی ریکارڈ کی گی۔

متعلقہ خبریں