جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

بھارت : نئی دہلی کی تجارتی عمارت میں آگ لگنے سے 27 افراد ہلاک

تجارتی عمارت میں

نیو دہلی : گنجان آباد علاقے میں واقعہ تین منزلہ تجارتی عمارت میں آگ لگنے سے 27 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے میٹرو اسٹیشن کے قریب ایک تین منزلہ تجارتی عمارت کی پہلی منزل پر آگ لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری بلڈنگ کو لپیٹ میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حد بندی کمیشن رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں : بلاول بھٹو زرداری

ریسکیو اداروں نے بلڈنگ سے اب تک 27 لاشیں برآمد کیں ہیں، جبکہ اب بھی کئی لوگوں کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔ تقریباً ستر افراد کو شیشے توڑ کر عمارت سے نکالا گیا۔ بھارتی وزیر اعظم نے ہلاک افراد کو دو لاکھ جبکہ زخمیوں کو 50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں