جی ٹی وی نیٹ ورک
دلچسپ و عجیب

بھارت: 70 سالہ خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش

بچے

کچ: بھارتی ریاست گجرات کے ضلع کچ میں 70 سالہ خاتون کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

خاتون کے ڈاکٹر نریش بھانوشالی نے بتایا کہ جب خاتون پہلی بار ہمارے پاس آئی تھیں تو ہم نے انہیں بتایا کہ اتنی بڑی عمر میں بچے کی پیدائش ناممکن ہے لیکن انہوں نے زور دیا کہ انہیں بچہ چاہیے۔اس عمر میں بغیر کسی پیچیدگی کے بچے کی پیدائش کسی معجزے سے کم نہیں ہے۔

ڈاکٹر نے مزید کہا کہ خاتون کی عمر کی وجہ سے اس کیس کو ہینڈل کرنے میں کافی سوچ بچار کی لیکن بعد میں یہ کیس لے لیا گیا، دونوں میاں بیوی کو بچے کی بہت خواہش تھی اور دونوں کافی عرصے سے بچے کے انتظار میں تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اپنے بالوں سے کئی ٹن وزنی ٹرک کھینچنے والی خاتون

ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ بچہ بالکل صحت مند و تندرست ہے جب کہ اس کی ماں جیون بین رباری کی صحت بھی ٹھیک ہے۔

متعلقہ خبریں