جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

بھارت : ممبئی کے اسپتال میں آگ بھڑک اٹھی، کورونا کے 13 مریض ہلاک

13 مریض ہلاک

ممبئی : نجی اسپتال میں آگ لگنے سے کورونا وائرس کے زیر علاج 13 مریض ہلاک ہوگئے۔

بھارت کے شہر ممبئی کے ایک نجی اسپتال میں صبح کے وقت انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) کے ائیرکنڈیشنر میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں کورونا وائرس کے زیر علاج 13 مریض ہلاک ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت میں ایک دن کورونا کے 3 لاکھ 15 ہزار سے زیادہ نئے کیسز

آگ کی شدت اتنی تیز تھی کہ 10 فائر ٹینڈرز کو قابو پانے میں دو گھنٹے سے زائد لگ گئے۔ زندہ بچ جانے والے باقی مریضوں کو فوری طور پر دوسری جگہ منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں