جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

بھارت نے آکسفورڈ کی آسٹرازینیکا کورونا ویکسین کی منظوری دیدی

آسٹرازینیکا

نیو دہلی : بھارت نے آکسفورڈ یونیورسٹی کورونا ویکسین آسٹرازینیکا کی ہنگامی حالت میں استعمال کی منظوری دیدی ہے۔

بھارتی حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی ماہرین کی ٹیم نے کئی ویکسین کا جائزہ لیا جس کے بعد آکسفورڈ یونیورسٹی کی ویکسین آسٹرازینیکا کے استعمال کی اجازت دے دی۔

یہ بھی پڑھیں : برطانیہ میں آکسفورڈ کی آسٹرا زینیکا ویکسین کے استعمال کی منظوری

بھارت کورونا وائرس سے متاثرہ دوسرا بڑا ملک ہے، جبکہ آکسفورڈ یونیورسٹی کی کورونا ویکسین کی منظوری دینے والا تیسرا ملک بن گیا ہے۔

بھارت میں مقامی سطح پر تیار کردہ کورونا ویکسین کی منظوری بھی دیئے جانے کا امکان ہے، جس کی 50 ملین خوراکیں تیار ہوچکی ہیں۔

متعلقہ خبریں