ممبئی: بھارتی باکسر اور عامر خان کے درمیان فائٹ گزشتہ ماہ 12 جولائی کو سعودی عرب میں شیڈول تھی لیکن کار حادثے کے باعث نیراج گویت عامر خان سے فائٹ سے دستبردار ہو گئے تھے۔
بھارتی باکسر نے ٹیبل پر بےشمار پسٹل اور بڑی گن رکھ کر عامر خان کو باکسنگ کیلئے چیلنج کا انوکھا انداز اپنایا۔ اس تصویر کے ساتھ بھارتی باکسر نے کیپشن لکھا کہ میں فٹ ہو گیا ہوں، عامر خان کو رنگ میں ہرانے کے لیے تیار ہوں۔
#Gangster #Toronto
I am fit now and ready to beat @amirkingkhan in the ring @WBCBoxing @wbcmoro #pearl_title pic.twitter.com/QJWNCHGfFo— Neeraj Goyat (@GoyatNeeraj) August 1, 2019
برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامرخان نے بھارتی باکسر نیراج گویت کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ تم مجھے ان پستول اور گن سے بھی نہیں ہرا سکتے۔ مجھے ہرانے کے لیے گن سے زیادہ کچھ اور کرنے کی ضرورت ہے۔
Haha you would need more than a gun to beat me! https://t.co/lFWvZozVXi
— Amir Khan (@amirkingkhan) August 2, 2019