جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بھارت کشمیری جدوجہد میں رکاوٹیں تو کھڑی کرسکتا ہے، لیکن روک نہیں سکتا : قمر زمان کائرہ

بھارت کشمیری جدوجہد

لاہور : قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ کشمیر میں بھارتی بربریت کو آج ساری دنیا دیکھ رہی ہے، بھارت کشمیری جدوجہد میں رکاوٹیں تو کھڑی کرسکتا ہے، لیکن اسے روک نہیں سکتا۔

پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ  بھارتی جبر کے خلاف کشمیری حریت جدوجہد فیصلہ کن مرحلے میں ہے۔ ہم حریت قیادت کو تاریخی جدوجہد پر سلام پیش کرتے ہیں۔ ظلم زیادہ دیر نہیں چل سکتا۔بھارت آخرکار شکست سے دو چار ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیری جدوجہد میں رکاوٹیں تو کھڑی کرسکتا ہے، لیکن اسے روک نہیں سکتا۔ کشمیر میں بھارتی بربریت کو آج ساری دنیا دیکھ رہی ہے۔ برطانیہ اور امریکہ میں بھی بھارتی ظلم کے خلاف بھی آوازیں اٹھ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی دنیا کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار نہیں کر سکتی تو مظالم کا نوٹس لے : شیری رحمان

ان کا کہنا تھا کہ برطانوی پارلمنٹیرینز نے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی ہے۔ پیپلز پارٹی کا کشمیر کاز کے ساتھ ایک جذباتی رشتہ ہے۔ شہید ذولفقار علی بھٹو نے پہلی بار کشمیر پر سودے بازی کو بے نقاب کیا۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو نے بھی ہر فورم پر کشمیر کی ازادی کیلئے آواز بلند کی۔ صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کشمیر کاز کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آج پی ڈی ایم مظفرآباد میں کشمیریوں کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کرے گی۔

متعلقہ خبریں