جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

بھارت کا مقبوضہ کشمیر میں تین پاکستانی ڈرون دیکھنے کا دعویٰ

تین پاکستانی ڈرون

سری نگر : بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں تین پاکستانی ڈرون دیکھنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بھارت کا پاکستان پر الزام لگانے کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ جاسوس کبوتر اور غبارہ پکڑنے کا مضحکہ خیبر دعویٰ کرنے والے بھارتی حکام نے الزامات نئے انداز سے لگانے شروع کردیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی فلم ’’بھوج‘‘ میں ’’ظالمہ کوکاکولا پلا دے‘‘ کا ری میک، حب الوطنی مذاق بن گئی

بارڈر سیکورٹی فورس نے دعویٰ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے سانبا ضلع کے تین مختلف مقامات براہرنا، چلادھا اور گگوال پر پاکستانی ڈرون دیکھے گئے ہیں۔

قابض فوج کا مزید کہنا ہے کہ دو ڈرون آرمی کیمپ کے قریب بھی نظر آئے، جن پر فائرنگ کی گئی تو تینوں ڈرون بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

متعلقہ خبریں