جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

بھارت: کورونا کے ریکارڈ کیسز کے بعد شہر مہاراشٹرا میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ

کورونا

مہاراشٹرا: بھارت میں پانچ ماہ کے دوران ایک دن میں کورونا کے 68 ہزار سے زائد ریکارڈ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 68 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو اکتوبر کے بعد ایک دن میں رپورٹ ہونے والے سب سے زیادہ کیسز ہیں جب کہ ساتھ ہی 291 افراد بھی وائرس سے ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد ایک کروڑ 20 لاکھ اور اموات ایک لاکھ 62 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا دنیا بھر میں 16 لاکھ 81 ہزار سے زائد جانیں نگل گیا

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ ملک بھر میں ریاست مہاراشٹرا کورونا سے بری طرح متاثر ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 40 ہزار 400 سے زائد کیسز سامنے آئے اور 108 اموات ہوئیں جب کہ ریاست کیرالا، کرناٹکا، آندھرا پردیش اور تامل ناڈو بھی بری طرح وائرس کی لپیٹ میں ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مہاراشٹرا حکومت نے ریاست میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے جب کہ ہفتے سے ریاست بھر میں رات کے اوقات میں کرفیو بھی نافذ کیا جاچکا ہے۔

متعلقہ خبریں