جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بھارت نے کورونا کو بہانہ بناکر مقبوضہ کشمیر میں مظالم بڑھائے : شیری رحمان

بھارت نے کورونا کو

اسلام آباد : شیری رحمان نے کہا ہے کہ بھارت نے کورونا کو بہانہ بناکر مقبوضہ کشمیر میں مظالم بڑھائے، قبرستان بے نام کشمیریوں سے بھرے پڑے ہیں۔

سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری دہائیوں سے ظلم وجبر کا سامنا کررہے ہیں۔ اقوام متحدہ اور عالمی دنیا مسئلہ کشمیر سے متعلق کردارادا کریں۔ بھارت نے کورونا کو بہانہ بناکر مقبوضہ کشمیر میں مظالم بڑھائے۔

یہ بھی پڑھیں : جموں و کشمیر، سر کریک، سیاچن، لداخ اور جونا گڑھ پاکستان کا ہے : بابر اعوان

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی جاری ہے۔ غیر قانونی مقبوضہ کشمیر میں میڈیا کا گلا گھونٹ دیا گیا۔ بھارت نے کشمیری رہنماؤں کو گرفتار کر رکھا ہے، قبرستان بے نام کشمیریوں سے بھرے پڑے ہیں، کشمیر میں استصواب رائے کے لئے اقوام متحدہ پر زور دیا جاتا رہے گا۔

متعلقہ خبریں