جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بھارت نے مظالم میں اسرائیل کو اپنا استاد بنارکھا ہے : صدر مملکت

بھارت نے مظالم میں اسرائیل

اسلام آباد : صدر مملکت نے کہا ہے کہ پاکستان کبھی بھی کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا، بھارت نے مظالم میں اسرائیل کو اپنا استاد بنارکھا ہے۔

صدر مملکت عارف علوی نے سینیٹ کے خصوصی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ 5 اگست کا اقدام بی جے پی کے متعصبانہ تاریخ کا عکاس ہے۔ مقبوضہ کشمیر دنیا کا سب سے زیادہ فوج زدہ علاقہ ہے، بھارت نے مسئلہ کشمیر پر ہمیشہ حیلے بہانوں سے کام لیا، بھارتی قائدین ماضی میں استصواب رائے کے وعدے کرتے رہے اور ہمیشہ وعدہ خلافی کی، مودی نے غیرقانونی قدم اٹھا کر کشمیریوں پر ظلم میں اضافہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کبھی بھی کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔ پاکستان کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ تھا اور ہے۔ بھارت نے کشمیری مسلمانوں کے خلاف بے دریغ پیلٹ گن کا استعمال کیا۔ کشمیر کو 75 لاکھ روپے میں ڈوگرہ راج کو بطور کموڈیٹی فروخت کیا گیا۔ ظالم ڈوگرہ راج میں 22 کشمیری شہید ہوئے، جدوجہد آزادی میں ہزاروں کشمیریوں نے اپنی جانیں پیش کیں۔

یہ بھی پڑھیں : فیصلے کے پیچھے مودی کا تکبر تھا، بھارت بند گلی میں پھنس گیا، کشمیر آزاد ہوگا : وزیر اعظم عمران خان

صدر مملکت نے کہا کہ بی جے پی نے آرٹیکل 370 کو اپنے انتخابی منشور میں شامل کیا، پیلٹ گن سے ہزاروں کشمیری بینائی سے محروم ہوگئے، بھارت نے مظالم میں اسرائیل کو اپنا استاد بنارکھا ہے۔ بھارت ظلم وستم ڈھانے میں اسرائیل کی پیروی کرتا ہے۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ خصوصی قوانین کے تحت بھارتی افواج کو اختیارات دیے گئے۔ مقبوضہ کشمیر میں مظالم اجاگر کرنے کے لیے سوشل میڈیا ہتھیار ہے۔ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں بین الاقوامی میڈیا نے کردارادا کیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ وادی سے 9 لاکھ قابض کو فوری طور پر بلایا جائے، ذرائع ابلاغ پر عائد پابندیاں ختم کی جائیں، مقبوضہ وادی میں کرفیو کا نفاذ ختم کیا جائے اور خواتین کا استحصال اور حراسانی بند کی جائے۔

متعلقہ خبریں