جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

لاہور جوہر ٹاؤن دھماکے میں بھارت ملوث ہے: معید یوسف

معید

اسلام آباد: معید یوسف کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے، دھماکے کے ماسٹر مائنڈ کا تعلق بھارت سے ہے۔

مشیر قومی سلامتی معید یوسف کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جوہر ٹاؤن دھماکے کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، اس میں کوئی شک نہیں دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے، دھماکے کے ماسٹر مائنڈ کا تعلق بھارت سے ہے، دھماکے کے ماسٹر مائنڈ کا تعلق’’را‘‘ سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جوہر ٹاؤن دھماکہ؛ ہمارے پاس مزید ریکارڈ موجود ہے جن کی تحقیقات کررہے ہیں: انعام غنی

معید یوسف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے نام اور تمام تفصیلات ہمارے پاس موجود ہے، دہشت گردوں کو تیسرے ملک کے ذریعے بھارت سے پیسے بجھوائے، کوئی ابہام نہیں کہ حملے کا ماسٹر مائنڈ کون اورفنڈنگ کہاں سے ہوئی ؟، بھارت کے دھماکے میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: جوہر ٹاؤن دھماکے میں ملوث ملزمڈیوڈ کون ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ دھماکے کا اہم ملزم عید گل کا تعلق افغانستان سے ہے، عید گل کے پاس پاکستان کا شناختی کارڈ ہے، ہمارے اداروں نے دشمن کی تمام چالوں کو ناکام بنایا ہے۔

متعلقہ خبریں