جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

بھارت پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہے: علی امین گنڈاپور

علی

اسلام آباد: وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا کہ بھارت کی نام نہاد جمہوریت کا پردہ چاک ہو چکا ہے۔ تمام بھارتی ریاستی ادارے آر ایس ایس کے ہندو انتہا پسند نظریے کے اہلکار بن چکے ہیں۔

بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ کے موقع پر وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت میں اقلیتوں بل خصوص مسلمانوں اور سکھوں کے حقوق سلب کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کو بھارتی انتہا پسندی کی روک تھام کرنی ہوگی: علی امین گنڈاپور

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف مہم جوئی میں بھارتی فوج اور میڈیا کا ناپاک گٹھ جوڑ بے نقاب ہو چکا ہے، بھارت پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہے، بھارتی انتہا پسند عزائم سے خطے اور دنیا کی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

وفاقی وزیر نے عالمی برادری سے ہندو انتہا پسند فاشسٹ بھارت کے خلاف پابندیوں کا اطلاق کرنے کا مطالبہ کردیا۔

متعلقہ خبریں