جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ہندوستان، پاکستان کے اندر دہشتگردانہ کارروائیوں کی پشت پناہی کر رہا ہے: شاہ محمود قریشی

شاہ محمود

اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کی دہشتگردی کا Dosier پیش کیا تھا جس میں پاکستان نے شواہد کے ساتھ واضح کیا تھا کہ کس طرح ہندوستان، پاکستان کے اندر دہشتگردانہ کارروائیوں کی پشت پناہی کر رہا ہے اور سی پیک کے تحت منصوبوں کو نشانہ بنانے کے درپے ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے واضح کیا تھا کہ ہندوستان نے اس مقصد کیلئے ایک سیل بنایا ہے جس کے لیے 80 ارب کے لگ بھگ رقم مختص کی گئی ہے۔

پاکستان نے بھارتی ریاستی دہشتگردی کے ثبوت دنیا کے سامنے رکھ دیے وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے واضح کردیا کہ ہم نے شواہد کے ساتھ بھارتی دہشتگردی کو بے نقاب کیا۔ ہندوستان، پاکستان کے اندر دہشتگردانہ کارروائیوں کی پشت پناہی کر رہا ہے اور سی پیک کے تحت منصوبوں کو نشانہ بنانے کے درپے ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہم نے واضح کیا تھا کہ ہندوستان نے اس مقصد کیلئے ایک سیل بنایا ہے جس کے لیے 80 ارب کے لگ بھگ رقم مختص کی گئی ہے چین بھی اس اقتصادی راہداری کی اہمیت کو سمجھتا ہے اس لیے انہوں نے سی پیک کی سیکورٹی کے حوالے سے واضح پیغام دیا ہے ہم چین کے ساتھ ملکر سی پیک کی حفاظت کریں گے اور ان منصوبوں کو پایہ ءتکمیل تک پہنچائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مستقل امن کیلئے بین الافغان مذاکرات کا کامیابی سے ہمکنار ہونا ناگزیر ہے : شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ ڈوزئیر میں ظاہر کیے گئے خدشات کو ہم اقوام متحدہ، او آئی سی سمیت تمام اہم عالمی فورمز پر اٹھائیں گے پاکستان افغانستان میں قیام امن سمیت خطے کے استحکام کیلئے کوششیں کررہاہے سی پیک کے خلاف سازش کرنے پر بھارت کو ناکامی ہوگی، بھارتی ہتھکنڈوں پر پاکستان خاموش نہیں رہے گا اور پاکستان معاملہ عالمی سطح پر اٹھائے گا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی جرائم بے نقاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ بھارت کا رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے اس کو ہر محاذ پر ناکامی ہوگی۔

متعلقہ خبریں