لاہور : چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ بھارت میں مذہبی آزادی اور اقلیتوں کا تحفظ ختم ہو چکا، امت مسلمہ کو بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کے خلاف یک زبان ہونا ہوگا۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے سماجی میڈیا پر نامور امریکی دانشور نوام چومسکی کی بھارت میں اسلامو فوبیا سے متعلق ویڈیو شئیر کر دی۔
گورنر نے کہا کہ اسلامو فوبیا بھارت میں اپنی سب سے مہلک شکل اختیار کر چکا ہے۔ کوئی شک نہیں بھارت انتہاپسندی کا گڑھ بن چکا ہے۔ امت مسلمہ کو بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کے خلاف یک زبان ہونا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں : بھارت میں حجاب کے حق میں احتجاج پر چھ لڑکیوں کے نمبر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیئے گئے
ان کا کہنا تھا کہ بھارت جمہوریت سے ہندو نسل پرستی میں بدل رہا ہے۔ مودی کی قیادت میں بھارت میں منصوبہ بندی کے تحت مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ بھارت میں مذہبی آزادی اور اقلیتوں کا تحفظ ختم ہو چکا ہے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ نریندر مودی اور آر ایس ایس کی سوچ میں کوئی فرق نہیں۔ اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کا بھارتی انتہا پسندی کا نوٹس لینا چاہیئے۔