جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

بھارت کشمیر ختم کر کے لداخ اور جموں کو بھارتی ریاست بنانے جارہا ہے : مشعال ملک

بھارت کشمیر ختم

اسلام آباد : مشعال ملک کا کہنا ہے کہ بھارت لفظ کشمیر ختم کر کے ریاست لداخ اور ریاست جموں بنانے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے۔

کشمیری رہنماء مشعال ملک نے جاری بیان میں کہا ہے کہ 11 جون 1991 کشمیر کی تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن ہے۔ آج کے دن بھارتی ایجنسیوں نے مقبوضہ کشمیر 32 سے زائد کشمیریوں کو بازار میں شہید کیا۔ زخمی کشمیر مچھلی کی طرح بازار میں تڑپتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں : آزاد کشمیر میں انتخابات کا اعلان، عوام 25 جولائی کو اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو اسپتال تک نہیں پہچانے دیا گیا۔ بھارت لفظ کشمیر ختم کر کے ریاست لداخ اور ریاست جموں بنانے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے۔ بھارت لداخ اور جموں کو بھارتی ریاست بنانے جارہا ہے۔ بھارتی فوج کے دو سو سے زائد مزید فوجی دستے مقبوضہ کشمیر میں تعینات کردیئے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کشمیری پہلے ہی نو لاکھ سے زائد فوج کے حصار میں زندگی گزار رہے ہیں۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی جا تناسب بدل رہا ہے۔ اقوام متحدہ کیا آخری کشمیری کے مرنے کا انتظار کر رہا ہے؟

متعلقہ خبریں